باجرہ؛ دل کے امراض، بلڈ پریشر اور وزن کم کرنے میں مفید

(قدرت روزنامہ)روزمرہ غذا میں باجرے کا استعمال انسان کے لیے متعدد طبی فوائد کا حامل ہے اور اس غلے پر ہونےو الی کئی تحقیق میں اسے بڑھتے ہوئے وزن، ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کے علاوہ دل کے امراض ا ور جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مفید پایا گیا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق باجرے میں وٹامن، بیٹا کیروٹین اور دوسرے غذائی اجزا ہوتے ہیں جن کی وجہ سے یہ غذائی قلت اور موٹاپے کا بہترین حل فراہم کرتا ہے۔

محققین کے مطابق باجرے میں فائبر یا ریشہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے اور اس طرح یہ پیچیدہ نشاستے یا کاربوہائیڈریٹس کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات بڑے پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہے کہ ثابت غلہ کھانے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ کچھ محققین کے مطابق باجرے کے دانوں میں موجود ریشہ اور بایو ایکٹیو کیمیکلز اشتہا میں کمی لاتے ہیں اوردو کھانوں کے درمیانی وقفے میں کچھ ہلکا پھلکا کھانے کی ضرورت کو کم کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیقی مطالعات کے مطابق باجرہ جسم کے مدافعتی نظام کو بھی تقویت دیتا ہے اور انفیکشن سے بچاتا ہے۔ باجرے میں موجود فولاد، میگنیز، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، تانبا، سلینیم اور زنک جیسے دھاتی عناصر جسمانی افعال کی باقاعدگی کے لیے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

باجرے کا استعمال جسم میں گلوکوز کی سطح کو برقرار اور باقاعدہ رکھنے میں بھی معاون ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق باجرے میں گلاسمیک انڈیکس ( جی آئی ) کی مقدار دیگر اناج کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو دوسرے اناج کے مقابلے میں بہتر طور پر برقرار اور باقاعدہ رکھتا ہے۔

اسی طرح باجرے کا استعمال دل کے لیے بھی مفید بتایا گیا ہے، اور اسے اپنی روز مرہ غذا میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر کو معمول پررکھا جاسکتا ہے، اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کم رکھنے میں معاون ہوتے ہیں اور اس طرح دل کے امراض کا خطرہ محدود کردیتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ باجرے میں جسم سے فاسد مواد کو خارج کرنے کی زبردست خوبی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ دافع سرطان جیسی دوا کی خاصیت کا بھی حامل ہے۔

ماہرین کے مطابق باجرے کے باقاعدہ استعمال سے ہاضمہ درست رہتا ہےا ور قبض کی شکایت بھی نہیں ہوتی جو کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 min ago

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

19 mins ago

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

44 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

48 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

57 mins ago