عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے وضاحت طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے وضاحت طلب کرلی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت اسلام آباد کے جج ابولحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز احمد رانجھا اور پراسیکیوٹر راجا نوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کی جانب سے جیل مینوئل کی غلط تشریح کی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں بات کروانے پر کوئی پابندی نہیں۔ پنجاب جیل قوانین کے مطابق سزا یافتہ مجرم کی بات نہیں کروائی جا سکتی اور چئیرمن پی ٹی آئی سزا یافتہ نہیں بلکہ انڈر ٹرائل ہیں۔ کوئی قانونی قدغن نہیں تو بات کیوں نہیں کروائی جا رہی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے ملاقات کے لیے ایک بار پھر سے استدعا کی تو عدالت نے اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ درخواست پر رپورٹ جمع کروا چکے ہیں جس کے مطابق جیل رولز بیرون ملک بیٹھے کسی شخص سے بات کروانے کی اجازت نہیں دیتے اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات نہیں کروائی جا سکتی ہے۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago