کوئٹہ؛ ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو سے زائد چرس برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک کارروائی میں ٹرک کے خفیہ خانوں سے 2 ہزار کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی مینگل آباد کوئٹہ کے قریب مغربی بائی پاس پر عمل میں لائی گئی۔ اس دوران ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

2 ہزار 330 کلوگرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران ٹرک کے ساتھ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑی گئی، جس میں سوار 2 ملزمان سہولت کار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے۔ دوران کارروائی گاڑی اور ٹرک میں سوار مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔
ملزمان منشیات چمن سے براستہ کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago