القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ طالب حسین اور سٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
سٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں، اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے ، عدالت نے سٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں ا سلام آباد ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کی از سرنو رجسٹریشن کی درخواست پراسیس نہ کئے جانے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

Recent Posts

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

7 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

17 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

28 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

34 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

39 mins ago

معروف شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر بساک کی جانب سے کوئٹہ میں تقریب منعقد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے عظیم قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی…

44 mins ago