کراچی(قدرت روزنامہ) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ نئے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے میں بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں روپیہ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
پیر کے روز کاروبار کے آغاز ہی میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید ایک روپے 28 پیسے کم ہوئی، جس سے ڈالر 295 روپے 56 پیسے کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 99 پیسے کم ہو کر295 روپے 85 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے میں تیزی کا رجحان ہے۔ پیر کے روز پی ایس ایکس میں 53 پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45807 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو بعد میں مزید اضافے کے ساتھ 114 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 45867 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…