لاہور (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نیب ترامیم ختم کرنے کے عدالتی فیصلے کے باوجود نواز شریف کی 21 اکتوبر کو پاکستان آمد کے پروگرام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو آ رہے ہیں، انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ اس کی کارکردگی ہوگی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی 2013ء نہیں 1985 میں ہی پنجاب سے فارغ ہو گئی تھی، 2013 کے انتخابات میں آصف زرداری صدر، کیانی آرمی چیف اور نگراں حکومت پیپلزپارٹی کی نامزد کردہ تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران دور دورتک مسلم لیگ ن کی مدد کرنے والا کوئی نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1988ء، 1990ء، 1993ء، 1997ء اور 2008ء کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں شکست ہوئی تھی۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا بلاول بھٹو نے کیسے کہہ دیا 2013ء میں پیپلزپارٹی کو پنجاب سے بیدخل کرنےکی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ نگراں حکومت پر تنقید سے ممکن ہے پیپلزپارٹی قیادت ممکنہ شکست کی پیش بندی کر رہی ہو، انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان گرما گرمی ہوتی رہتی ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…