عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے، بلاول بھٹو زرداری

اوکاڑہ(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے .

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج بھی عمران خان اور بین الاقوامی اداروں کی وجہ سے پاکستان متعدد مسائل سے دوچار ہے لیکن صرف عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے .

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے نکال سکتی ہے، ایک ہی جماعت ہے جو آج کے مسائل کے مطابق حل تلاش کرنے کی اہلیت رکھتی ہے . انہوں نے کہا کہ چاہے پارلیمان کے اجلاس ہوں، اقوام متحدہ کے اجلاس ہوں یا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بورڈ میٹنگ ہو، پیپلز پارٹی یہ خیال رکھے گی کہ کسی فیصلے سے عوام پر کیا بوجھ پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں