کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہرکی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، چیف سیکرٹری بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلو چستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت کوئٹہ ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو عبدالصبور کاکڑ ، سیکرٹری مواصلات علی اکبر بلوچ، ، سیکرٹری پلاننگ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اصغر حریفال، کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج محمد رفیق بلوچ نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہرکی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور شہر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اسپینی روڈ، سبزل روڈ ، انسکمب روڈ ، سریاب روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ، لنک بادینی روڈ، مغربی بائی پاس ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیںبہتری کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت شہر بن جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگاترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا دبا? میں کمی اور روانی میں بہتری آئے گی۔

Recent Posts

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

16 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

24 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

37 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

41 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

53 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

1 hour ago