بارڈر کی بندش، حب میں ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی کیمپ لگا دیا

حب(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے بارڈر کی بندش کے خلاف حب میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی کیمپ لگا دیا . اس سلسلے میں پیر کے روز گوادر کراچی ٹرک، ٹرالرز اینڈ گڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بارڈر بندش کے خلاف حب میں اپنی تمام گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی کیمپ لگا دیا ٹرانسپورٹر رہنمائ حاجی محمد اسلم لہڑی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا روزگار بند کیا گیا ہے ہم پورے پاکستان میں اشیائ خوردنوش کی اشیائ کی ترسیل کرتے ہیں اب ہمیں ہمارے گاڑیوں کے خوراک کا تیل لیجانے نہیں دیا جارہا ہے .

انہوں نے کہا کہ ڈی سی نے ہمارے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے بارڈر کی بندش سے 70لاکھ لوگ بیروگار ہوگئے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نے فی الحال ایک ہفتے تک احتجاجی کیمپ لگا لیا ہے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیئے گئے تو ہم مجبورا اپنے بچوں کی پیٹ کے خاطر سڑکوں پر آجائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں