قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب بلوچستان کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب بلوچستان کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا . اس موقع پر غریب و مستحق خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی ،اس موقع پر قبائلی عمائدین ، سیاسی شخصیات اور انتظامیہ نے قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کہا کہ قونصل جنرل آف چائنہ کراچی کی جانب سے بلوچستان کے غریب ، بےروزگار ، بے بس اور مستحق خاندانوں میں مفت راشن کی تقسیم کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے بلوچستان کا ہر شہری اس بات کی گواہ دیتا ہے کہ جب بھی مشکل کی گھڑی، سیلاب ، بارش، طوفان ،زلزلہ ہو رمضان المبارک کا بابرکات مہنہ یا عید کا پر مسرت موقع ہو چائنہ کی جانب سے دل کھول کر پاکستان بلاخصوص بلوچستان کے عوام کی حقیقی معنوں میں مدد و تعاون کیا گیا ہے اور کرتے رہیں گے اس لئے اب یہ بات زبان زد عام ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کے پہاڑوں سے بلند اور چٹانوں سے مضبوط ہے راشن وصول کرنے والے خاندانوں نے کہا کہ آج قونصلیٹ جنرل آف چائنہ کراچی کی مدد ہمارے لئے کسی فرشتے کی مدد سے کم نہیں ہے کیونکہ انکے دئے گئے مفت راشن سے ہم بے روزگار، غریب ، بے بس اور مستحق خاندانوں کے بچوں کو کھانے کے لئے کچھ ملا ہے راشن تقسیم کرنے کے موقع بلوچستان کے عوام نے خوشی اور مسرت سے پاک چین دوستی اور پاک چین زندہ باد کے نعرے لگائے جو دیدنی تھے .

. .

متعلقہ خبریں