مشرقی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، کن کن علاقوں میں بارش ہوگی ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مشرقی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ، جس کے باعث بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے .

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق نئے سسٹم کے داخل ہونے سے صوبے کے مشرقی، شمالی اور وسطی اضلاع میں بارش ہو گی، ژوب، بارکھان، سبی، خضدار، قلات، لسبیلہ اور آواران میں بارش کا امکان ہے .

حکام کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج رات سے 20 ستمبر تک جاری رہے گا، شدید بارشوں سے کچے مکانات، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے . دوسری جانب شہر میں قائد میں بھی 20 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . ادھر پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کل صبح بھی بارش کی توقع ہے جس کے بعد شہر میں درجہ حرارت میں واضح کمی کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں