بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا،مولانا فضل الرحمان

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ ہمیں بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا ۔ ہماری ہر دور کی تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہم پہلے بھی اسلام ملک اور امن کیساتھ کھڑے تھے آج بھی وہی ہیں۔ ہمارے رہنما اور کارکنان جرات واستقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے ۔ حافظ حمداللہ ہمارا سرمایہ ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔ حافظ حمداللہ پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہا ہے ۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان کراچی کے مقامی ہسپتال پہنچے اور زیرعلاج حافظ حمداللہ کی عیادت کی تھی۔مولانا راشد محمود سومرو، انجینئر ضیاء الرحمان ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ودیگر ہمراہ مولانا محمد غیاث ، سمیع سواتی ، حاجی امین اللہ ، مولانا حماد اللہ شاہ ، شرف الدین اندھڑ ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، جمال کاکڑ ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے دھماکے کے دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ان کاکہنا تھاکہ نگران حکومت اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔

Recent Posts

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

2 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

12 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

22 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

30 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

39 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago