کینیڈین وزیراعظم نے دورے کے بعد بھارت پر قتل کے الزامات لگا دیئے، امریکہ نے کیا ردعمل دیا؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امریکی صدارتی محل ( وائٹ ہاؤس) کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم کے بھارت پر الزامات پر تشویش ہے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دورے کے بعد بھارت پر الزامات لگائے تو وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کینیڈین شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتا ہے .

تفتیش کا آگے بڑھنا اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اہم ہے .

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کی ہلاکت کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہو سکتا ہے . ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت میں جی 20 تنظیم کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا . ہردیپ سنگھ کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں رواں جون میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں