پٹھان کا اخلاق بے مثال، دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں، چیف جسٹس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پٹھان کا اخلاق بے مثال، پٹھان دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔ دوران سماعت وکیل منیر پراچہ نے عدالت کو بتایا کہ 2 بھائیوں کا آپس میں تنازع تھا۔ جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں۔
چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں۔ پٹھان بس دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں، جس پر وکیل نے کہا کہ لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی۔ اس موقع پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
چیف جسٹس نے ساتھی ججز کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ مجھے نہیں لگتا کہ بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا۔ ہم نے عادی مقدمہ بازی کے راستے کو بند کرنا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وکیل کے ساتھ دلچسپ مکالمہ ہوا۔

Recent Posts

لاہور: روٹی کی قیمت میں ایک روپے کمی لیکن نان 5 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں روٹی کی قیمت تو ایک روپے کمی کے ساتھ 15…

1 min ago

آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر میں کشیدہ صورتحال کے باعث مظفرآباد سمیت متعدد شہروں میں…

18 mins ago

آٹے اور بجلی میں ریلیف دینے کیلئے تیار ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اعلان کیا ہے کہ…

21 mins ago

گورنر سندھ کا انوار الحق کاکڑ کیساتھ فیڈرل بی ایریا دستگیر کا دورہ، مشہور نہاری بھی کھائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق نگران وزیراعظم انوار…

38 mins ago

شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ بچی جاں بحق،7 افراد زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 10 سالہ…

44 mins ago

9 مئی، پی ٹی آئی کے حق میں فوج کے اندر سے بغاوت کو ہوا دینے کی کوشش تھی: نگراں حکومت کی رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)9 مئی کے حوالے سے نگران حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے…

55 mins ago