حفاظتی ٹیکہ جات میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسین شامل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بڑھانے کیلئے بڑی پیش رفت ہوگئی اور سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی HPV ویکسین کو بھی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔ایچ پی وی ویکسین کو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا حصہ بنانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے۔
نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ قومی الیکٹرانک امیونایزیشن رجسٹری کا آغاز کیا جارہا ہے جس سے پروگرام کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، نیشنل الیکٹرانک رجسٹری کے تحت ہر بچے کا امیونایزیشن کا ڈیٹا سسٹم میں درج ہو جائے گا، بچے کے والدین کو الرٹ موصول ہو گا آپ کے بچے کی ویکسینیشن کی تاریخ کونسی ہے۔
ندیم جان کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ پروگرام کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارھے ہیں ، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام تیزی سے یونیورسل ہیلتھ کوریج کی جانب گامزن ہے، اقدام کا مقصد ملک بھر کے طول وعرض میں کوئی بچہ یا بچی ویکیسنیشن سے محروم نہ رہے۔
ندیم جان نے مزید کہا کہ ایف ڈی آئی کو جو اہداف دیے ہیں انکو خود مانیٹر کرتا رہوں گا، ملک بھر کے بچوں کو بارہ بیماریوں سے بچانے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Recent Posts

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

1 min ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

25 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

42 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

55 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

2 hours ago