اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حساس اداروں نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے مافیا کے گھروں پر ایف آئی اے کی مدد سے چھاپے مارنے کی تیاری کر لی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کا اگلا مرحلہ شروع کیا جارہا ہے جس میں ذخیرہ کیے گئے ڈالرز کی برآمدگی کے لیے ایف آئی اے اور حساس ادارے اب گھروں پرچھاپے ماریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی کرلی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حساس اداروں کو کریک ڈاؤن کے بعد مافیاز کے گھروں میں ڈالر ذخیرہ کرنے کی مستند اطلاعات ملی ہیں، حساس اداروں نے غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی فہرست بھی حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور حساس ادارے گھروں پرٹارگٹڈ چھاپہ مار کارروائی کریں گے جس کے بعد گھروں میں ڈالر چھپانے والوں کو گرفتاری اورجیل میں قید کی سزائیں ملیں گی۔
واضح رہے کہ ڈالر مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے اب تک ڈالر 31 روپے سستا ہوچکا ہے، یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں بڑی کمی آئی ہے جس سے ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…