سپریم کورٹ کا قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پروبیشن کے اہل تمام افراد کی رہائی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلی پروبیشن پر رہائی کے قوانین کا فعال ہونا یقینی بنائیں، قیدیوں کوآزادانہ نقل و حرکت کے سوا تمام آئینی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے آئینی حقوق کی فراہمی ناممکن ہوچکی۔
عدالت نے قرار دیا کہ جیلوں میں عدم سہولیات کا شکار افراد کی اکثریت غریبوں کی ہے، غریب لوگوں کو ریاست بھی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا نہیں کر رہی،
سپریم کورٹ نے کہا کہ فوجداری نظام بااثر افراد کے ہاتھوں کمزوروں کے استحصال اور انصاف کی عدم فراہمی کی اجازت دیتا ہے، آئین کے تحت چلنے والے معاشرے میں جیلوں کی ایسی حالت زار ناقابل برداشت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر قیدی کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے معاملے پر بلاول بھٹو کے حکومت سے شکوے

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار، جوڈیشل کمیشن سے اپنا…

4 mins ago

نواز، زرداری کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دوسری عدالت منتقل کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی…

7 mins ago

فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ کا عبرت ناک انجام، جیتے جی مر گئی

ایملی کا مستقبل اس گلیمرس زندگی سے بالکل مختلف نظر آتا ہے، جو اس نے…

20 mins ago

توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت

خیرپور (قدرت روزنامہ ) سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلیے…

30 mins ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان…

40 mins ago

پاکستان سوزوکی کا گریفائٹ گرے رنگ کی گاڑیوں کی فروخت بند کرنے کا اعلان

کمپنی نے اپنے تمام ڈیلرز کو گریفائٹ گرے رنگ کی گاڑی کا آرڈر نہ لینے…

47 mins ago