اہلیہ کترینہ کیف داڑھی میں دیکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں: وکی کوشل

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے بتایا ہے کہ ان کی ا ہلیہ اداکارہ کترینہ کیف ان کو داڑھی میں دیکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں .

ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل سے سوال کیا گیا کہ کترینہ کیف کو وہ داڑھی میں اچھے لگتے ہیں یا کلین شیو؟ وکی کوشل نے اس کا جواب دیا کہ وہ کلین شیو رہنا پسند نہیں کرتے، کلین شیو ان کے لیے حادثاتی طور پر اس وقت ہوتا ہے جب یہ کردار کی ڈیمانڈ ہو .

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وکی کوشل نے کہا کہ کترینہ کیف بھی مجھے داڑھی میں ہی پسند کرتی ہیں، بلکہ میں خود کو بھی کلین شیو پسند نہیں کرتا .


ایک سوال پر وکی کوشل کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف ان کی سب سے بڑی نقاد ہیں .

. .

متعلقہ خبریں