خلیج تعاون کونسل اجلاس ،حوثی حملوں کی مذمت ، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ) خلیج تعاون کونسل نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت اور فلطسین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت میں خلیجی تعاون کونسل وزرائےخارجہ کا149واں اجلاس ہوا، جس میں جی سی سی ممالک کے وزرا نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی وفدکی قیادت کی، خلیجی تعاون کونسل وزرائےخارجہ کے اجلاس کےاختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ طورپر سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی، جی سی سی نے خطے میں امن و سلامتی کےفروغ کےلیے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

جی سی سی ممالک نے حوثی باغیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاض معاہدے پر عمل درآمدکی تاکید کی جبکہ خلیجی وزرائےخارجہ نے یمن کی آئینی حکومت کی تائید و حمایت کا اعادہ کیا۔

اعلامیے میں چند ہفتے قبل بحر عمان میں آئل ٹینکرپرحملوں کی بھی مذمت کی گئی، مسئلہ فلسطین سےمتعلق جی سی سی کے مشترکہ غیرمتزلزل مؤقف کا اعادہ کیا گیا جبکہ فریقین کا رکن ممالک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہرسطح پریکجہتی اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر یمنی وزیر خارجہ نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی بغاوت کے باعث یمن میں انسانی بحران پیدا ہوا جبکہ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشترکہ مفادات،مضبوط تعلقات کیلئے اسٹریٹیجک معاہدےکےخواہش مند ہیں، بیروت سے تعلقات میں بہتری اور توازن کیلئے کوشاں ہیں، عراق تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔

Recent Posts

آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار

دبئی(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ…

6 mins ago

ہر قسم کی دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی دہشت…

8 mins ago

جو اندیشے تھے دور ہوگئے ، پاکستان میں مہنگائی کم ہونا شروع ہو گئی، مصدق ملک کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھ…

13 mins ago

شادی کے سوال پر بلاول بھٹو کا دلچسپ جواب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شادی…

17 mins ago

ژوب:ایف سی کی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی اہلکار شہید ، 2دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی…

21 mins ago

صدر نےعالمی چیمپئن شاہ زیب رند کو10 کروڑ روپے کا چیک دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس…

29 mins ago