بھارت سےسکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پرجہاں سکھ برادری میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے وہیں کینیڈین حکومت نے بھی معاملے کی جڑ تک جانے کا اعلان کررکھا ہے، اسی حوالے سے کینیڈین وزیراعظم کا تازہ ترین بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ہم بھارت کو اشتعال دلانے کی کوشش نہیں کر رہے، سکھ رہنما کے قتل پر جواب چاہتے ہیں .

کینیڈین دارالحکومت اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے .

ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اشتعال انگیزی یا کشیدگی نہیں بڑھا رہے .


یاد رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیاتھا . ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کیے تھے .

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں