پشاور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عیاش حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیے،یہاں موت سستی، آٹا اور چینی مہنگی ہے .
پشاور میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے سامنے جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو جینے دو، آئی ایم ایف کی غلامی کیلئے تیار نہیں .
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کو قرضوں سے نجات دلائی تھی، آج کرپشن کی وجہ سے صوبے پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے . ضم اضلاع کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا . عوام کو تحفظ نہ دینے والی حکومت کو حکمرانی کا حق حاصل نہیں . اقتدار میں آ کر کرپٹ حکمران بیرونی ممالک میں محلات خرید لیتے ہیں .
سراج الحق نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق نے امریکا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کی تو ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ آؤں گا .
. .