پشاور(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عیاش حکمرانوں نے ادارے تباہ کر دیے،یہاں موت سستی، آٹا اور چینی مہنگی ہے۔
پشاور میں گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا کے سامنے جماعت اسلامی کے مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو جینے دو، آئی ایم ایف کی غلامی کیلئے تیار نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر پختونخوا کو قرضوں سے نجات دلائی تھی، آج کرپشن کی وجہ سے صوبے پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ ہے۔ضم اضلاع کے ساتھ کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔عوام کو تحفظ نہ دینے والی حکومت کو حکمرانی کا حق حاصل نہیں۔اقتدار میں آ کر کرپٹ حکمران بیرونی ممالک میں محلات خرید لیتے ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق نے امریکا میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی بات کی تو ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ آؤں گا۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…