بلاول بھٹو کی سینیٹر حافظ حمد اللہ کی عیادت،ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

 

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمداللہ کی عیادت کیلئے نجی اسپتال پہنچے،بلاول بھٹو نے حافظ حمداللہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا .

اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں