پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، عدالت نے نگران وزیر اعظم کو طلب کرلیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ) گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا .

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت میں ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کیا جائے، جس پرعدالت نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ،سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور زیادتی ہے .

سماعت کے بعد عدالت نے نگران وزیراعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا . عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا .

. .

متعلقہ خبریں