شاہین اور بابر اعظم کے جھگڑے کی افواہیں دم توڑ گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی اور قومی کپتان بابر اعظم کے جھگڑے کی باتیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی، لیکن اب شاہین آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اور کپتان بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی ہے . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر شاہین نے تصویر کے ساتھ ’فیملی‘ کا کیپشن بھی لکھا .

تصویر میں دونوں کھلاڑیوں کے سامنے بورڈ گیم شطرنج بھی دکھائی دے رہا ہے .

قومی فاسٹ بولر نے کیپشن کے ساتھ دل کا ایموجی بھی بنایا .

 

خیال رہے کہ ایشیاکپ 2023 کے بعد کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی لڑائیں کی افواہیں گردش میں تھیں .

. .

متعلقہ خبریں