سیاسی جماعتیں 2018ئ کو بھول جائیں گے، اس مرتبہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ قبل از انتخابات دھاندلی کے علامت نظر آ رہے ہیں، حکمران اپنے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مصنوعی قیادت کو اقتدار میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،اِس مرتبہ وہ دھاندلا ہو گا سیاسی جماعتیں 2018 کو بھول جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ انتخابات کب ہونگے ؟ لیکن قبل از انتخابات دھاندلی کے علامت نظر آ رہے ہیں، سیاسی جماعتوں میں بے چینی دیکھی جا سکتی ہے ، حکمران اپنے ایجنڈے کےتکمیل لیے مصنوعی قیادت کو اقتدار میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،اِس مرتبہ وہ دھاندلا ہو گا سیاسی جماعتیں 2018 کو بھول جائیں گے۔،انہوں نے کہاکہ سرحدی بلوچ پشتون قبائل کے روزگار کا بڑا ذریعہ سرحدی کاروبار ہے، یہ کاروبار بہت قدیم ہے جس کو بند کرنا معاشی قتل اور اِن کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے، اسلام آباد میں بیٹھ کر حکم دینے کے بجائے زمینی حقائق کو مدنظر رکھیں . ہم سرحدی کاروبار کے بندش کے خلاف ہرتال کی حمایت کرتے ہیں۔

Recent Posts

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

16 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

25 mins ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

38 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

41 mins ago

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ…

53 mins ago

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

1 hour ago