زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 80ءکی دہائی میں چلے جائیں گے،خورشید شاہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں آصف زرداری کے مؤقف کی تعریف کردی .

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں .

اگر پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے ہاتھ کھول دیئے تو ہم 80ء کی دہائی میں چلے جائیں گے .

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا مؤقف اچھا ہے، وہ (ن )لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں