فیصل واوڈا نے پی ڈی ایم کابینہ کو موسٹ وانٹڈ قرار دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی پی ڈی ایم حکومت کی کابینہ کی تصویر پر تبصرہ کردیا .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر فیصل واوڈا نے سابقہ کابینہ کی تصویر ’موسٹ وانٹڈ‘لکھ کر شیئر کی اور کہا کہ یہ ایکسپائرڈ کرپٹ لیڈر نامنظور ہیں .

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سابق کابینہ کی اس تصویر میں کافی لوگ موجود ہیں اور کچھ نہیں، جن کو ہونا چاہیے تھا، یہ سب لوگ پاکستان کی تباہی اور بدحالی کی وجہ ہیں .

 


اُنہوں نے سوال کیا کہ جمہوریت کے نام پر بدبودار نظام اور جمہوری لیڈرز کا جنازہ ہم کب تک لے کر چلیں گے، پاکستان کے عوام کو روٹی کے بھی لالے پڑگئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں