ائرپورٹس پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کیلیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں کو پرندوں سے بچانے کے لیے خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن نے ملک کے 3 بڑے بین الاقوامی ائرپورٹس پر پرندوں سے طیاروں کو بچانے کے لیے جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سی اے اے نے درخواستیں طلب کرلی ہیں جب کہ ٹینڈر 28 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔
طیاروں اور فضائی سفر کو پرندوں سے محفوظ بنانے کے لیے پہلے مرحلے میں اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ، جناح انٹر نیشنل ائرپورٹ کراچی اور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ لاہور پر جدید خودکار نظام نصب ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور ائرپورٹس کے اطراف کی آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ائرپورٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کے لیے چیلنج ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

4 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

17 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

20 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

30 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

42 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

48 mins ago