انقرہ(قدرت روزنامہ) ترکیہ کی مشہور ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کرخود کشی کرلی۔ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اداکارہ کے پڑوسیوں نے گولی چلنے کی آواز سن کر پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے تو اداکارہ مرفی کیالپ کو مردہ حالت میں پایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترکیہ کی شوبز کمیونٹی نے مرفی کیالپ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرفی کی ٹی وی سیریز میں “دی واریر،” “میٹر آف آنر،” “سکاریہ فرات،” “دی لٹل ڈے”، “ڈریمز اینڈ ہوپس” اور “ایلف” شامل ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…