پاکستان میں مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آجائے گی، اے ڈی بی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پر عمل درآمد ناگزیر قرار دے دیا ہے تاہم اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ اس سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آجائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستانی معیشت سے متعلق آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق توانائی کے نرخوں میں اضافے اور روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا۔ رپورٹ میں سال 2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک استحکام اور بتدریج معاشی بحالی کے لیے پروگرام پر عمل کرنا ہوگا، درآمدات پر کنٹرول میں نرمی کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ، سست معاشی گروتھ پاکستانی معیشت کے لیے بھی خطرہ قرار دیا۔
کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے، پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے۔
اے ڈی بی نے توانائی شعبے اور دیگر سرکاری اداروں میں تیز اصلاحات پر بھی زور دیا۔ اصلاحات میں تیزی سے پیشرفت معاشی ترقی کی بحالی کے لیے ضروری ہے، سماجی اور ترقیاتی اخراجات کے تحفظ کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

11 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

25 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

37 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

49 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago