بھارت نے کینیڈا میں موجود اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی


انڈیا (قدرت روزنامہ)سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے کینیڈا میں موجود بھارتی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں سے احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کینیڈا کا سفر کرنے والے بھارتیوں سے بھی وہاں محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت پر سفارتکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے، بھارتی شہری کینیڈا کے مخصوص علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔
اس سے قبل سفارتی تناؤ کے بعد کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی تھی۔کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کے مختلف علاقوں آسام، منی پور، مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
علاوہ ازیں کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو ملک بدر کردیا گیا ہے جبکہ بھارت کینیڈین سفارتکار کو طلب کر کے اس کی سخت سرزنش اور اسے ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ نجر کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون کو قتل کردیا گیا تھا۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

6 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

30 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

34 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

47 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

54 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

60 mins ago