جیل میں کبھی نہیں کہا دیسی چکن چاہیے ،دال روٹی کھائی، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہناہے کہ جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ انہیں دیسی چکن چاہیے ،انہوں نے جیل کی دال روٹی کھائی ، تب سے انہیں دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بسترِ مرگ پر والدہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل گئی، قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،کمرے میں ہی باتھ روم تھا، نماز پڑھتے ہوئے پتا نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں نماز پڑھ رہی ہیں یا باتھ روم میں۔

 

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جس، جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں ،نواز شریف کو سازش کے تحت اقامہ کیس میں نکالا گیا ، اس فیصلے کے بعد ملک کی ترقی رُک گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پانچ ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی مگر انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، وہ 200کے قریب پیشیاں بھگت کر بھی سب کے سامنے کھڑی ہیں۔

مریم نواز نے تقریب میں موبائل فون پر نوازشریف کو شرکا کا جوش و خروش بھی دکھایا ۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago