آئی ایم ایف نے پیٹرول کی اسمگلنگ پر وزارت خزانہ، ایف بی آر سے وضاحت طلب کرلی۔

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے پیٹرول کی اسمگلنگ پر وزارت خزانہ، ایف بی آر سے وضاحت طلب کرلی .

فنڈ ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے پر اصرار کرتا ہے .

آئی ایم ایف انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے وضاحت طلب کرلی ہے . ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیکس اور لیوی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے ملک کو 10 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے . جس کے باعث عالمی قرض دینے والے ادارے نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے وضاحت طلب کرلی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے پر اصرار کیا ہے.

. .

متعلقہ خبریں