ایشیا کپ میں شکست ناقص حکمت عملی کے سبب ہوئی،بابراعظم اور ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کا اعتراف

کراچی(قدرت روزنامہ)ورلڈکپ سکواڈ کا انتخاب اور ریویو سیشن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن پی سی بی کیلئے گھمبیرہوتی جارہی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ، ریویو سیشن کی صدارت چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف نے کی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں بابراعظم اور ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ شکست ناقص حکمت عملی کے سبب ہوئی،بابراعظم کا موقف تھا مسلسل سفر کی تھکاوٹ اور سری لنکا کا موسم تیاریوں پر اثرانداز ہوا،بابراعظم اور مکی آرتھر ایشیا کپ منصوبہ بندی کیساتھ ورلڈکپ کھیلنے کے خواہشمندہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں بابراعظم نے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے کپتان اور شاداب کو نائب کپتان کے عہدوں سے نہ ہٹایا جائے،بابراعظم ریویو سیشن میں بولے ایشیا کپ ہارے لیکن پہلے تو جیت رہے تھے،ڈائریکٹر کرکٹ نے تسلیم کیا کہ فٹنس کیساتھ کھلاڑیوں کی فام اور مڈل آرڈر کے مسائل ہیں،ریویو سیشن میں ورلڈکپ کیلئے کپتان اور ڈائریکٹر کرکٹ کوئی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکے،فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل بولے سپن بولنگ کوچ رکھ لیں۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

1 min ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago