بیٹی کی شادی ، شاہد آفریدی نے سٹیج پر بیٹھے بابر اعظم سے کیا پوچھا؟ ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی میں ہوئی جس میں معروف شوبز شخصیات سمیت متعدد کرکٹرز نے شرکت کی . جیسے ہی بابر اعظم بیٹھتے ہیں تو ساتھ شاہد آفریدی بھی بیٹھ جاتے ہیں اور کپتان سے سوال کرتے ہیں 'رضوان نہیں آیا ساتھ؟ کہاں ہے رضوان؟'

جواب میں بابر اعظم بتاتے ہیں کہ وہ چلا گیا، جس پر شاہین کہتے ہیں کہ 'رضوان پشاور چلا گیا' .

جیو نیوز کے مطابق شادی کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں جس میں شاہد آفریدی سمیت شاہین کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا . تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی شرکت کی، اسی سلسلے میں ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس میں بابر اسٹیج پر آکر شاہین اور شاہد آفریدی سے بغل گیر ہوتے ہیں اور پھر تصاویر بنواتے ہیں .


واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا . دونوں کے ولیمے کی تقریب آج 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں