جیل میں دیسی چکن کبھی نہیں مانگا دال روٹی کھائی تب سے اچھی لگنے لگی ہے: مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ آج عوام میں نکلنے کے قابل نہیں ۔

“جیو نیوز “کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی بسترِ مرگ پر والدہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل گئی، قیدِ تنہائی میں رکھا گیا،کمرے میں ہی باتھ روم تھا، نماز پڑھتے ہوئے پتا نہیں چلتا تھا کہ کمرے میں نماز پڑھ رہی ہوں یا باتھ روم میں ، جیل میں ہوتے ہوئے کبھی نہیں کہا کہ مجھے دیسی چکن چاہیے ،جیل کی دال روٹی کھائی ، تب سے دال بہت اچھی لگنے لگی ہے۔

مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت اقامہ کیس میں نکالا گیا ، اس فیصلے کے بعد ملک کی ترقی رُک گئی۔

انہوں نے کہا کہ میں 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی مگر انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، میں دو سو کے قریب پیشیاں بھگت کر سب کے سامنے کھڑی ہوں۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں ، مریم نواز نے تقریب میں موبائل فون پر نوازشریف کو شرکا ءکا جوش و خروش بھی دکھایا ۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago