راہول ویدیا کے ہاں بیٹی کی پیدائش


ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنراپ اور گلوکار راہول ویدیا اور اُن کی اہلیہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔راہول ویدیا نے مداحوں کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری سے آگاہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا۔
گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ اُن کی اہلیہ و اداکارہ دیشا پرمار کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

اُنہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی اہلیہ دیشا اور اُن کی بیٹی بالکل ٹھیک ہیں۔اس خوشی کے موقع پر راہول ویدیا نے اپنے خاندان اور اسپتال انتظامیہ کا بےحد شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے راہول ویدیا کی بیٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ راہول ویدیا سال 2021 میں اپنی قریبی دوست اور اداکارہ دیشا پرمار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Recent Posts

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

5 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

31 mins ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

41 mins ago

حکومت کے کم از کم 7 ارکان آئینی ترمیم پر حکومت کو ووٹ نہیں دیں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ…

52 mins ago

عمران خان کی رہائی اور آئینی ترمیم کے خلاف کل ہر شہر میں احتجاج ہوگا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

شہریوں کو مشکلات کا سامنا؛ میٹرو بس سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے سبب جڑواں…

1 hour ago