اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات جنوری دو ہزارچوبیس کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔
اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنے جاری کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتددائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کردی جائے گی جس کے بعد اس ابتدائی فہرست پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی بعدازاں 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں عام انتخابا کرادیے جائیں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیوٹا پاکستان نے نئے سال کی آمدکے موقع پر صارفین کو خوشخبری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک مضبوط مقام رکھتی ہے کیونکہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آ ج بھی بڑا اضافہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج 18 نومبر 2024 پیر کے روز سعودی ریال، برطانوی پاؤنڈ اور…
پشاور (قدرت روزنامہ)پشتو کی معروف ٹک ٹاک اسٹار گل چاہت جو اپنے تفریحی مواد اور…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب میں بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین…