سرکاری ادارے 500 ارب روپے سالانہ کے قریب نقصان کر رہے ہیں، نگراں وزیرِ خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے 500 ارب روپے سالانہ کے قریب نقصان کر رہے ہیں، 80 کے قریب ادارے منافع بخش ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 500 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، منافع بخش کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ فنانشل نقصانات کے ازالے کے لیے وزارت خزانہ مدد کرے گی، فنانشل نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
’حکومتی ادارے خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہے‘
انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہے، 10 منافع بخش اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی فہرست بنالی ہے، حکومت ریاستی ملکیتی اداروں کے نقصانات برداشت کر رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بورڈ ممبران کو اپنے عہدے کی میعاد کی سیکیورٹی دی جائے گی، سی ای او کی تعیناتی بہت اہم ہے، اس پر نظرثانی کی جائے گی، حکومتی ملکیتی اداروں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی، ان کی تنظیم نو کی جا رہی ہے۔
’حکومتی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں نااہل افراد تعینات رہے‘
نگراں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مختلف اوقات میں حکومتی ملکیتی اداروں کی تنظِیم نو کی گئی، حکومتی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں نااہل افراد تعینات رہے۔
شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ کوئی وزارت سرکاری محکموں کو کسی قسم کی ہدایت جاری نہیں کرے گی، حکومتی کمپنیوں کے لیے پہلی دفعہ کابینہ کی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی، 2020 تک حکومتی کمپنیوں کے 500 ارب روپے کے نقصانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ حکومتی کمپنیوں کی 350 ارب روپے کے منافع ہیں، ان میں سے 185 ارب روپے کے صرف تیل و گیس کمپنیوں کا منافع ہے، سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کی بنیادی وجہ میرٹ کے بغیر تعیناتیاں ہیں، وزارتِ خزانہ ان کمپنیوں کو مالی بحران سے نکالتی رہی۔

Recent Posts

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

4 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

10 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

19 mins ago

ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی…

25 mins ago

آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی میں مزید کتنے ووٹ درکار؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت 26 ویں ترمیم پاس کروانے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور…

33 mins ago

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

45 mins ago