تمام جماعتوں کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، احسن اقبال


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو اب الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کا اعلان کرنے کے بعد احسن اقبال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کی تجاویز پیش کی گئی تھیں، میرے خیال میں اب بے یقینی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کو مکمل کرنے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کرتا ہے۔احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حلقہ بندی آئین اور قانون کے تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن کر رہا ہے، حلقہ بندی کے بغیر ون مین ون ووٹ کا تصور ختم ہو جائے گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے متعلق پارٹی میں جوش و خروش ہے، کارکن اپنے قائد کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جو بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہو گا سب کے لیے قابل عمل ہو گا، سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے آج حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago