قوم پرست جماعت کے مافیا ارکان کرپٹ اورفراڈ ماحول کوزندہ رکھنا چاہتے ہیں،جام کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں قوم پرست جماعت کے کچھ مافیا ماضی کے کرپٹ اور فراڈ ماحول کو زندہ کرنا چاہتے ہیں آج کا بلوچستان وہ نہیں کہ جو تمام چیزوں سے ناواقف ہو ا ن خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ جام کمال نے سماجی رابطے ویب سائٹ (ٹویٹر) پر اپوزیشن کو کھڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن میں قوم پرست جماعت کے کچھ رئیل اسٹیٹ مافیا کے ممبر ز ماضی کے کرپٹ ماحول کو زندہ کرنا چاہتے ہیں یہ عناصر کرپٹ تباہ شدہ گورننس اور فراڈ کے ماحول کو دوبارہ زندہ کرنے میں مصروف ہیں یہ وہ بلوچستان نہیں جہاں آج کا رہنے والا چیزوں سے واقف نہ ہوں . .

.

متعلقہ خبریں