کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کا دنیا سنجیدگی سے نوٹس لے، صدر مملکت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سکھ رہنما کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے دنیا سے اس بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر عارف علوی نے کینیڈا کے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دنیا کینیڈا کی سرزمین پر بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
صدر مملکت نے کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت اور بھارت سے باہر اقلیتی گروہوں کی قیادت پر ظلم کرنا اور اُنہیں ختم کرنا بھارت کی پالیسی رہی ہے، سکھ رہنما کے بہیمانہ قتل نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، بھارت اقلیتی گروہوں کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کرتا آیا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتی گروہوں کے خلاف دہشت گردی جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، اقلیتوں پر ظلم و ستم اور ان کی عبادت گاہوں کو مسمار کرنے پر دنیا کی خاموشی اور بے عملی نے بھارت کو غیر ملکی سرزمین پر ایسی کارروائیوں کا حوصلہ دیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ یہ ایک کھلا راز ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے، بھارت فالس فلیگ آپریشنز، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے عسکریت پسندوں کی تربیت، فنڈنگ اور مدد سے خطے میں مسائل اور عدم استحکام کا سب سے بڑا باعث ہے، افسوس کہ دنیا ایسی باتوں پر خاموش رہنے کا انتخاب کرتی ہے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

4 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

10 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

25 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

33 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

40 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

46 mins ago