کور کمانڈر پشاور کا دورہ چترال، امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ

چترال (قدرت روزنامہ)کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے چترال کا دورہ کیا جہاں انہیں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر کورکمانڈر پشاور نے ضلعی انتظامیہ، شہریوں اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چترال میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ امن وامان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کسی بھی گروہ یا فرد کو امن میں خلل نہیں ڈالنے دیا جائے گا، ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ چترال کی محب وطن عوام نے پروپیگنڈا ناکام بنادیا ہے، چترال کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ چترال میں افراتفری پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چترال کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ امن کو یقینی بنائیں گے۔

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کے صبر اور جذبے کو سراہا۔

Recent Posts

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

26 mins ago

ایک منتخب وزیراعلی کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ مشیر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر…

33 mins ago

اداکارہ عظمیٰ حسن لندن میں لٹ گئیں

لندن (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عظمیٰ حسن کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں لوٹ لیا…

52 mins ago

مریم نواز کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی احتجاج میں شدید…

1 hour ago

جہلم: تقریب میں مضرصحت کھانا کھانے سے 2 سگے بھائی جاں بحق ،مزید 6 افراد کی حالت تشویشناک

جہلم (قدرت روزنامہ )جہلم میں فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے 2 بچے انتقال…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک…

1 hour ago