ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ، ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً ناممکن، فضائی کرائے بھی بڑھ گئے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ائیر ٹکٹس مزید مہنگے ہو گئے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً نا ممکن ہو گیا ہے، جہاز کے کرایوں میں 415 فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے .

جیونیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بھارت کے کسی بھی کونے سے احمد آباد جانے کے فضائی ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، بھارت کے مختلف شہروں سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوتا ہے لیکن پاک بھارت میچ کی وجہ سے ٹکٹس میں 104 سے 415 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے .


پاک بھارت میچ میں ابھی تین ہفتے باقی ہیں اور ٹکٹس اور ہوٹل کے کرایوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ہوٹل کے ایک کمرے کا 80 ہزار روپے تک مانگا جا رہا ہے . دوسری جانب ٹریول آپریٹرز نے ائیر لائنز سے فلائٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے .

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے کمروں کا کرایہ اور فضائی ٹکٹس کی مانگ 13 اور 16 اکتوبر کے درمیان بڑھی ہے . یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جا رہا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈول ہے .

. .

متعلقہ خبریں