نیویارک: نگران وزیراعظم سے چینی نائب صدر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

نیویارک (قدرت روزنامہ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی نیویارک میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سی پیک سمیت دوطرفہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جی 20 کے انعقاد کی چین کی مخالفت اصولی مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔

چینی نائب صدر ہان ژینگ نے کہا کہ پاک چین دوستی منفرد ہے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں، قریبی پڑوسی اور آہنی بھائی کی حیثیت سے پاکستان چین کی ہمسایہ سفارت کاری میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، پاکستانی عوام کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ملاقات میں پاکستان میں سی پیک منصوبوں کی مسلسل ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں فریقین نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Recent Posts

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کا افتتاح 15مئی کو بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا…

29 mins ago

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

48 mins ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

59 mins ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

1 hour ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago