شیخ رشید ہمارے پاس نہیں نہ ہی گرفتار کیا ، سی پی او عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی درخواست پر جواب عدالت میں جمع کرادیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سی پی او راولپنڈی نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے حوالے سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی کان نے سماعت کی ،سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا، سی پی او نے جواب میں کہا ہے کہ شیخ رشید ہمارے پاس نہیں ہیں نہ ہی گرفتار کیا ،گرفتاری اسلام آباد کے تھانے کی حدود میں آتی ہے .

عدالت نے سی پی او کا جواب غیرتسلی بخش قرار دیدیا،عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں