’ اور کتنا پیار کروں‘ خاتون مداح کے شاہین شاہ کے بارے میں اصرار پر شاہد آفریدی کا برجستہ جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کو بیاہ لائے ہیں اور ان کی ولیمہ کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں خاتون پرستار کے اصرا ر پر شاہد آفریدی نے ایسا جواب دیا کہ قریب قریب محفل میں موجود سب حاضرین مسکرا اٹھے۔

تقریب ولیمہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں سے ایک ویڈیو شاہد آفریدی کی اپنے داماد سے متعلق دلچسپ مذاق سے متعلق بھی ہے۔ویڈیو میں شاہین شاہ کے سسر سابق کپتان شاہد آفریدی اپنے داماد کے ہمراہ کھڑے تھے کہ ایک خاتون پرستار وہاں آگئیں ، اس نے بھی کیمرہ نکال لیا اور ساتھ ہی کہتی ہیں کہ’ آپ اسے (اپنے داماد کو )تھوڑا پیار تو کریں‘۔

شاہد آفریدی خاتون کی یہ فرمائش سنتے ہی برجستہ کہتے ہیں کہ اور کتنا پیار کروں، یہ بڑا ہوگیا ہے اور پیار کرنے کی عمر سے نکل گیا ہے، اب یہ پیار والا نہیں رہا۔

شاہد آفریدی کی زبان سے یہ جملے ادا ہوتے ہی محفل زعفران زار ہوگئی۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

1 day ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago