کوئی لمبی تاریخ دے دیں، پرویز الٰہی کے وکیل کی استدعا، عدالت نے سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جوڈیشل کمپلیکس توڑپھو ڑ کیس میں پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کوئی لمبی تاریخ دے دیں،جج نے کہاکہ ہمارا کیا ہے ہم 40دن بعد کی تاریخ دے دیتے ہیں،عدالت نے 13اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس توڑپھو ڑ کیس میں پرویز الٰہی کو14روز کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا،پرویز الٰہی نے جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں تاحال ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے ،پرویز الٰہی نے فیملی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کر دی .

جج ابوالحسنات نے کہاکہ ضمانت منظور ہو چکی، کیا مچلکے جمع نہیں کرائے، مچلکے جمع کروا دیں، کہتے ہیں تو کیش کر دیتا ہوں،جج نے استفسار کیا کہ کیا پرویز الٰہی دوسرے کیسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،وکیل سردار عبدالرازق نے کہاکہ جی اینٹی کرپشن سے متعلق مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،جج نے کہا کہ ہمارا طرف سے تومچلکے کروانے پر آزاد ہیں .

پرویز الٰہی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ میرا پیٹ خراب ہے،جج ابوالحسنات نے کہا کہ اللہ خیرے کرے گا،پرویز الٰہی نے کہا میرے سیل کے باہر دیوار کھڑی کردی گئی ہے، تازہ ہوا تک نہیں آتی،میرے سیل کے باہر ایک اجنبی کو بٹھایا ہوا ہے،جج نے استفسار کیا اجنبی کون ہے ا س کا نام ہی اجبنی ہے کیا؟چلیں پتہ کرتے ہیں اجنبی کون ہے،

وکیل نے کہا کہ لاہور میں درج اینٹی کرپشن کیس میں پرویز الٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،جج نے استفسار کیا کیا اس میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، وکیل نے کہاکہ جی اینٹی کرپشن کیس میں بھی ضمانت دائر کررکھی ہے ،وکیل نے کہا کہ عدالت سے استدعا ہے کوئی لمبی تاریخ دے دیں،جج نے کہاکہ ہمارا کیا ہے ہم 40دن بعد کی تاریخ دے دیتے ہیں،عدالت نے 13اکتوبر تک سماعت ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں