سابق آرمی چیف سے متعلق پیغام لیکر لندن جانے کی خبروں پر شہباز شریف کا ردعمل آگیا

لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اہم ملاقات اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باوجوہ سے متعلق پیغام لیکر لندن جانے کی خبروں کو رد کردیا ہے۔

لدن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ تو وہ گوجرانوالہ گئے اور نہ ہی ان کی کسی سے کوئی ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے بلانے پر لندن آئے ہیں نہ کہ کسی کا کوئی پیغام لیکر ۔

خیال رہے کہ میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے ، جس میں انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر تنقید نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی کے احتساب کی بات کی جائے، اہم ملاقات کے فوری بعد شہباز شریف پیغام لے کر نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن گئے ہیں تاہم شہباز شریف کی جانب سے تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

Recent Posts

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ)کھپت میں کمی کے بعد ملک میں موبائل فون کی قیمتیں 20سے 30فیصد…

2 mins ago

“بس بس! قیامت ساتھ والے موڑ پر ہے”، آغا علی بھی چاہت فتح سے تنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی بھی سوشل میڈیا اسٹار…

2 mins ago

فحش ویڈیوز لیک ہونے کے بعد بھارتی اداکارہ کی وضاحت بھی آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی ساؤتھ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی اداکارہ ’ جیوتی رائے ‘ نے کی…

5 mins ago

ٹیکس نظام ڈیجیٹلائزیشن جدت کی جانب اہم قدم ہے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام…

6 mins ago

پاکستان، ایگزم بینک میں ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کا معاہدہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اورایگزم بینک کے اقتصادی ترقی کارپوریشن فنڈ کے مابین ترقیاتی منصوبوں پرعمل…

12 mins ago

دلی کے وزیر اعلیٰ جیل سے رہا، مودی کی آمریت کیخلاف لڑنے کا اعلان

نئی دلی(قدرت روزنامہ)دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو 50 روز بعد جیل سے رہا کردیا…

22 mins ago